Bible Versions
Bible Books

Ezekiel 1:21 (URV) Urdu Old BSI Version

1 تیسویں برس کے چوتھے مہینے کی پانچویں تاریخ کو یوں ہوا کہ جب میں نہر کبار کے کنارے پر اسیروں کے درمیان تھا تو آسمان کھل گیا اور میں نے خدا کی رویتیں دیکھیں۔
2 اس مہینے کی پانچویں تاریخ کو یہویاکین بادشاہ کی اسیری کے پانچویں برس میں ۔
3 خداوند کا کلام بوزی کے بیٹے حزقی ایل کاہن پر جو کسیدیوں کے ملک میں نہر کبار کے کنارے پر تھا نازل ہوا اور وہاں خداوند کا ہاتھ اس پر تھا۔
4 اور میں نے نظر کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ شمال سے آندھی اٹھی۔ایک بڑی گھٹا اور لپٹتی ہوئی آگ اور اس کے گرد روشنی چمکتی تھی اور اس کے بیچ سے یعنی اس آگ میں سے صیقل کئے ہوئے پیتل کی سی صورت جلوہ گر ہوئی ۔
5 اور اس میں سے چار جانداروں کی ایک شبیہ نظر آئی اور ان کی شکل یوں تھی کہ وہ انسان سے مشابہ تھے۔
6 اور ہر ایک کے چار چہرے اور چار پر تھے۔
7 اور انکی ٹانگیں سیدھی تھیں اور ان کے پاﺅں کے تلوے بچھڑے کے پاﺅں کے تلوے کی مانند تھے اور وہ منجھے ہوئے پیتل کی مانند جھلکتے تھے۔
8 اور انکی چاروں طرف پروں کے نیچے انسان کے ہاتھ تھے اور چاروں کے چہرے اور پر یوں تھے۔
9 کہ ان کے پر ایک دوسرے سے باہم پیوستہ تھے اور وہ چلتے ہوئے مڑتے نہ تھے بلکہ سب سیدھے آگے بڑھے چلے جاتے تھے۔
10 ان کے چہروں کی مشابہت یوں تھی کہ ان چاروں کا ایک ایک چہرہ انسان کا۔ ایک ایک شیر ببر کا انکی دہنی طرف اور ان چاروں کا ایک ایک چہرہ سانڈ کا بائیں طرف اور ان کا ایک ایک چہرہ عقاب کا تھا۔
11 ان کے چہرے تویوں تھے اور ان کے پر اوپر سے الگ الگ تھے۔ ہر ایک کے دو پر دوسرے کے دو پروں سے ملے ہوئے تھے اور دو دو سے ان کا بدن ڈھنپا ہوا تھا۔
12 جدھر کو جانے کی کوشش ہوتی تھی وہ جاتے تھے۔ وہ چلتے ہوئے مڑتے نہ تھے ۔
13 رہی ان جانداروں کی صورت سو ان کی شکل آگ کے سلگے ہوئے کوئلوں اور مشعلوں کی مانند تھی۔ وہ ان جانداروں کے درمیان ادھر اُدھر آتی جاتی تھی اور وہ آگ نورانی تھی اور اس میں سے بجلی نکلتی تھی۔
14 اور وہ جاندار ایسے ہٹتے بڑھتے تھے جیسے بجلی کوند جاتی ہے۔
15 جب میں نے ان جانداروں پر نظر کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ان چار چار چہروں والے جاندار وںکے ہر چہرے کے پاس ایک پہیہ ہے۔
16 ان پہیوں کی صورت اور بناوٹ زبر جد کی سی تھی اور وہ چاروں ایک ہی وضع کے تھے اور ان کی شکل اور ان کی بناوٹ ایسی تھی گویا پہیہ پہیے کے بیچ میں ہے۔
17 وہ چلتے وقت اپنے چاروں پہلوﺅں پر چلتے تھے اور پیچھے نہیں مڑتے تھے۔
18 اور ان کے حلقے بہت انچے اور ڈراﺅنے تھے اور ان چاروں کے حلقوں کے گردا گرد آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔
19 جب وہ جاندار چلتے تھے تو پہیے بھی ان کے ساتھ چلتے تھے اور جب وہ جاندار زمین پر سے اٹھائے جاتے تھے تو پہئے بھی اٹھا ئے جاتے تھے۔
20 جہاں کہیں جانے کی خواہش ہوتی تھی وہ جاتے تھے۔ انکی خواہش ادھر ہی ان کو لے جاتی تھی اور پہئے ان کے ساتھ اٹھائے جاتے تھے کیونکہ جاندار کی روح پہیوں میں تھی۔
21 جب وہ چلتے تھے یہ چلتے تھے اور جب وہ ٹھہرتے تھے یہ ٹھہرتے تھے اور جب وہ زمین پر سے اٹھائے جاتے تھے تو پہیے بھی ان کے ساتھ اٹھائے جاتے تھے کیونکہ پہیوں میں جاندا کی روح تھی۔
22 جانداروں کے سروں کے اوپر کی فضا درخشان تھی اور ان کے سروں کے اوپر پھیلی تھی۔
23 اور اس فضا کے نیچے ان کے پر ایک دوسرے کی سیدھ میں تھے۔ ہر ایک کے دو پروں سے ان کے بدنوں کا ایک پہلو اور دوپروں سے دوسرا پہلو ڈھنپا تھا۔
24 اور جب وہ چلے تو میں نے ان کے پروں کی آواز سنی گویا بڑے سیلاب کی آواز یعنی قادر مطلق کی آواز اور ایسی شور کی آواز ہوئی جیسی لشکر کی آواز ہوتی ہے ۔ جب وہ ٹھہرتے تھے تو اپنے پروں کو لٹکا دیتے تھے۔
25 اور اس فضا کے اوپر سے جو ان کے سروں کے اوپر تھی ایک آواز آتی تھی اور جب وہ ٹھہرتے تھے تو اپنے بازوﺅں کو لٹکا دیتے تھے۔
26 اور اس فضا سے اوپر جو ان کے سروں کے اوپر تھی تخت کی صورت تھی اور اسکی صورت نیلم کے پتھر کی سی تھی اور اس تخت نما صورت پر کسی انسان کی سی شبیہ اس کے اوپر نظر آئی۔
27 اور میں نے اس کی کمر سے لیکر اوپر تک صیقل کئے ہوئے پیتل کا سارنگ او رشعلہ سا جلوہ اسکے درمیان اور گردا گرد دیکھا اور اس کی کمر سے لیکر نیچے تک میں نے شعلہ کی سی تجلی دیکھی اور اسکی چاروں طرف جگمگاہٹ تھی۔
28 جیسی اس کمان کی صور ت ہے جو بارش کے دن بادلوں میں دکھائی دیتی ہے ایسی ہی آس پاس کی اس جگمگاہٹ کی نمود تھی یہ خداوند کے جلال کا اظہار تھا اور دیکھتے ہی میں اوندھے منہ گرا اور میں نے ایک آواز سنی جیسے کوئی باتیں کرتاہے۔
1 Now it came to pass H1961 in the thirtieth H7970 year, H8141 in the fourth H7243 month , in the fifth H2568 day of the month, H2320 as I H589 was among H8432 the captives H1473 by H5921 the river H5104 of Chebar, H3529 that the heavens H8064 were opened, H6605 and I saw H7200 visions H4759 of God. H430
2 In the fifth H2568 day of the month, H2320 which H1931 was the fifth H2549 year H8141 of king H4428 Jehoiachin's H3112 captivity, H1546
3 The word H1697 of the LORD H3068 came expressly H1961 H1961 unto H413 Ezekiel H3168 the priest, H3548 the son H1121 of Buzi, H941 in the land H776 of the Chaldeans H3778 by H5921 the river H5104 Chebar; H3529 and the hand H3027 of the LORD H3068 was H1961 there H8033 upon H5921 him.
4 And I looked, H7200 and, behold, H2009 a whirlwind H7307 H5591 came H935 out of H4480 the north, H6828 a great H1419 cloud, H6051 and a fire H784 enfolding itself, H3947 and a brightness H5051 was about H5439 it , and out of the midst H4480 H8432 thereof as the color H5869 of amber, H2830 out of the midst H4480 H8432 of the fire. H784
5 Also out of the midst H4480 H8432 thereof came the likeness H1823 of four H702 living creatures. H2416 And this H2088 was their appearance; H4758 they H2007 had the likeness H1823 of a man. H120
6 And every one H259 had four H702 faces, H6440 and every one H259 had four H702 wings. H3671
7 And their feet H7272 were straight H3477 feet; H7272 and the sole H3709 of their feet H7272 was like the sole H3709 of a calf's H5695 foot: H7272 and they sparkled H5340 like the color H5869 of burnished H7044 brass. H5178
8 And they had the hands H3027 of a man H120 under H4480 H8478 their wings H3671 on H5921 their four H702 sides; H7253 and they four H702 had their faces H6440 and their wings. H3671
9 Their wings H3671 were joined H2266 one H802 to H413 another; H269 they turned H5437 not H3808 when they went; H1980 they went H1980 every one H376 straight H5676 forward. H6440
10 As for the likeness H1823 of their faces, H6440 they four H702 had the face H6440 of a man, H120 and the face H6440 of a lion, H738 on H413 the right side: H3225 and they four H702 had the face H6440 of an ox H7794 on the left side H4480 H8040 ; they four H702 also had the face H6440 of an eagle. H5404
11 Thus were their faces: H6440 and their wings H3671 were stretched H6504 upward H4480 H4605 ; two H8147 wings of every one H376 were joined H2266 one to another, H376 and two H8147 covered H3680 H853 their bodies. H1472
12 And they went H1980 every one H376 straight H5676 forward: H6440 whither H834 H8033 the spirit H7307 was H1961 to go, H1980 they went; H1980 and they turned H5437 not H3808 when they went. H1980
13 As for the likeness H1823 of the living creatures, H2416 their appearance H4758 was like burning H1197 coals H1513 of fire, H784 and like the appearance H4758 of lamps: H3940 it H1931 went up and down H1980 among H996 the living creatures; H2416 and the fire H784 was bright, H5051 and out of H4480 the fire H784 went forth H3318 lightning. H1300
14 And the living creatures H2416 ran H7519 and returned H7725 as the appearance H4758 of a flash of lightning. H965
15 Now as I beheld H7200 the living creatures, H2416 behold H2009 one H259 wheel H212 upon the earth H776 by H681 the living creatures, H2416 with his four H702 faces. H6440
16 The appearance H4758 of the wheels H212 and their work H4639 was like unto the color H5869 of a beryl: H8658 and they four H702 had one H259 likeness: H1823 and their appearance H4758 and their work H4639 was as H834 it were H1961 a wheel H212 in the middle H8432 of a wheel. H212
17 When they went, H1980 they went H1980 upon H5921 their four H702 sides: H7253 and they turned H5437 not H3808 when they went. H1980
18 As for their rings, H1354 they were so high H1363 that they were dreadful; H3374 and their rings H1354 were full H4392 of eyes H5869 round about H5439 them four. H702
19 And when the living creatures H2416 went, H1980 the wheels H212 went H1980 by H681 them : and when the living creatures H2416 were lifted up H5375 from H4480 H5921 the earth, H776 the wheels H212 were lifted up. H5375
20 Whithersoever H5921 H834 H8033 the spirit H7307 was H1961 to go, H1980 they went, H1980 thither H8033 was their spirit H7307 to go; H1980 and the wheels H212 were lifted up H5375 over against H5980 them: for H3588 the spirit H7307 of the living creature H2416 was in the wheels. H212
21 When those went, H1980 these went; H1980 and when those stood, H5975 these stood; H5975 and when those were lifted up H5375 from H4480 H5921 the earth, H776 the wheels H212 were lifted up H5375 over against H5980 them: for H3588 the spirit H7307 of the living creature H2416 was in the wheels. H212
22 And the likeness H1823 of the firmament H7549 upon H5921 the heads H7218 of the living creature H2416 was as the color H5869 of the terrible H3372 crystal, H7140 stretched forth H5186 over H5921 their heads H7218 above H4480 H4605 .
23 And under H8478 the firmament H7549 were their wings H3671 straight, H3477 the one H802 toward H413 the other: H269 every one H376 had two, H8147 which covered H3680 on this side, H2007 and every one H376 had two, H8147 which covered H3680 on that side, H2007 H853 their bodies. H1472
24 And when they went, H1980 I heard H8085 H853 the noise H6963 of their wings, H3671 like the noise H6963 of great H7227 waters, H4325 as the voice H6963 of the Almighty, H7706 the voice H6963 of speech, H1999 as the noise H6963 of a host: H4264 when they stood, H5975 they let down H7503 their wings. H3671
25 And there was H1961 a voice H6963 from H4480 H5921 the firmament H7549 that H834 was over H5921 their heads, H7218 when they stood, H5975 and had let down H7503 their wings. H3671
26 And above H4480 H4605 the firmament H7549 that H834 was over H5921 their heads H7218 was the likeness H1823 of a throne, H3678 as the appearance H4758 of a sapphire H5601 stone: H68 and upon H5921 the likeness H1823 of the throne H3678 was the likeness H1823 as the appearance H4758 of a man H120 above H4480 H4605 upon H5921 it.
27 And I saw H7200 as the color H5869 of amber, H2830 as the appearance H4758 of fire H784 round about H5439 within H1004 it , from the appearance H4480 H4758 of his loins H4975 even upward, H4605 and from the appearance H4480 H4758 of his loins H4975 even downward, H4295 I saw H7200 as it were the appearance H4758 of fire, H784 and it had brightness H5051 round about. H5439
28 As the appearance H4758 of the bow H7198 that H834 is H1961 in the cloud H6051 in the day H3117 of rain, H1653 so H3651 was the appearance H4758 of the brightness H5051 round about. H5439 This H1931 was the appearance H4758 of the likeness H1823 of the glory H3519 of the LORD. H3068 And when I saw H7200 it , I fell H5307 upon H5921 my face, H6440 and I heard H8085 a voice H6963 of one that spoke. H1696
Copy Rights © 2023: biblelanguage.in; This is the Non-Profitable Bible Word analytical Website, Mainly for the Indian Languages. :: About Us .::. Contact Us
×

Alert

×